سعودی عرب میں بحیرہ احمرپرواقع بندرگاہی شہرجدہ میں پاکستانی نوجوان ڈائیورز(غوتہ خورز) یحییٰ اشفاق، عمر جان، حاجی عثمان اور اسامہ جان نے سال نو عیسوی 2025 کی آمد پرانوکھا جشن منایا۔ انھوں نے 100 فٹ سمندر کی گہرائی میں اترکرسال نوعیسوی 2025 کو خوش آمدید کہ اورخوشی میں کیک کاٹا نیزپاکستانی نوجوانوں نے پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی اورخوشحالی کے لئے دعائیں بھی کئیں۔ یحییٰ اشفاق گزشتہ کئی سالوں سے نئے سال کی آمد کے علاوہ دیگر قومی اورمذہبی تہواروں کے موقع پراسلامی مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کی زیارت کے لیے آنے والوں کے ایک جدید تجارتی مرکزاورگیٹ وے جدہ میں سمندرکی تہہ میں جاکرانوکھا انداز اپناتے ہیں۔ یاد رہے یحییٰ اشفاق کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں اور دیارغیر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔