کاروبار کرنے والی افغان خواتین

191

زینب فیروزی ان بہت سی خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے اور دیگر افغان خواتین کی مدد کرنے کے لیے گذشتہ تین سالوں میں چھوٹے کاروبار شروع کیے ہیں۔
جب زینب فیروزی نے دیکھا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان خواتین اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہیں تو انہوں نے اپنی جمع پونجی کاروبار شروع کرنے پر لگا دی۔ سلائی کی کلاسوں سے ملنے والے 20,000 افغانی (300 ڈالر) کو قالین سازی کے کاروبار میں لگانے کے ڈھائی سال بعد، اب ان کے پاس تقریبا ایک درجن وہ خواتین ملازم ہیں۔