پودے ۴۱۹۔ پودوں کی حفاظت

191

اگر آپ چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور اپنے پودے کو ایک مہینے تک کے لئے تروتازہ رکھنا چاہتے ہیں تو پانی ڈال دیں۔ اور پھر اس کو پلاسٹک کے تھیلے میں رکھ کر اوپر سے بند کر دیں اور اس کو شمال کے رخ پر رکھ دیں۔ جب آپ واپس آئیں تو اس کو اوپر سے کھول کر ایک دن کے لئے کمرے کی ہوا سے مطابقت پیدا ہونے دیں۔ اس کے بعد اسے پلاسٹک بیگ سے نکال لیں۔
۴۲۰۔ پودوں اور سبزیوں کو کیڑے سے بچانا: مسلے ہوئے نیم کے تازہ پتوں سے بھری بالٹی میں ابلتا ہوا پا نی ڈال کر تین دن کے لئے رکھ دیں۔ روز اس کو ہلائیں۔ تین دن بعد اس پان کو چھان کر اس کا چھڑکاؤ کریں۔ یہ پودوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتا ہے اور ایک بہترین کھا د بھی ہے۔بغیر خوشبو کا صابن ایک بالٹی پانی میں گھول لیں اور پودوں پر اس کا چھڑکاؤ کریںاور کچھ پانی پودوں کے اطراف بھی ڈال دیں۔ اس سسے پودوں میں کیڑے مکوڑوں کے خاتمے میں بہت مدد ملے گی۔اگر پودوں میں چیونٹیاں آگئی ہوں تو ہلدی چھڑک دیں چونٹیاں غائب ہو جائیں گی۔پودوں میں شام کے وقت نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر چھڑکائو کر دیں تو مچھر نہیں ہوں گے۔کالی مکھیاں اکثر پتوں ، کلیوں اور کونپلوں کے نچلے حصے میں ہو جاتی ہیں۔ اس کے لئے ایک پائو بغیر چھلے لہسن کو ایک لیٹر پانی میں ابال لیں اور اسے رات بھر بھگونے کے بعد صبح کپڑے سے چھان کر پودوں کے اوپر چھڑکائو کر دیں۔ یہ عمل دو تین دن تک جاری رکھیں۔