مثالی دوست بنانے کے لیے آپ کچھ ایسے طریقے اختیار کر سکتے ہیں جس سے دوسروں کا آپ پر اعتماد بڑھے گا۔ اکثر ہمارے بے تکے اقدامات ان لوگوں کو تکلیف دے دیتے ہیں جن سے ہم بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ بری نیت یا نقصان پہچانے کی غرض سے ارادتاً نہیں اٹھائے جاتے ۔
مستقل مزاج رہیے
دوسروں کے جذبات کی قدر کریں لیکن انھیں نئے نقطہ نظر کو بھی دیکھنے پر ابھاریں۔جب کوئی مشکل وقت سے گزر رہا ہوتا ہے تو وہ قدرتی طور پر چاہتا ہے کہ دوسرے اس کی صورتحال کو سمجھیں۔ ہمدردی پر مشتمل رویہ ان کے احساسات کو ممیز بخشتا ہے اور یوں اس سے ان کی کچھ پریشانی کم ہوتی ہے۔
ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منائیں (اور دوسروں کی خوشی پر خوش رہیں)
معافی مانگنے میں پہل کریں
انسان خطا کا پتلا ہے مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بلا جھجک معافی مانگ لیتے ہیں۔ اس سے سماجی تعلقات میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔ مگر کسی بھی غلطی کو طوالت دینے سے سماجی تعلقات میں دراڑ بڑھ جاتی ہے۔