نمائش چورنگی اور کلفٹن پرٹریفک حادثات میں2افرادجاں بحق

71

کراچی(جسارت نیوز)شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ فائرنگ کے واقعات میں ڈاکوئوں اور خاتون سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔رات گئے نمائش چورنگی اور کلفٹن بے نظیر پارک کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کی عمریں چالیس اور ساٹھ سال کے قریب ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی جبکہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسی طرح رات گئے قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی گلشن بونیر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے باعث پچاس سالہ زرتاج زخمی ہوگئی، جبکہ سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ساٹھ سالہ امین زخمی ہوا۔بلدیہ ٹائون چوبیس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، ان زخمی افراد کی شناخت نور محمد اور نور علی کے نام سے کی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔لانڈھی لالہ آباد میں فائرنگ سے موسی صابر نامی شخص زخمی ہوا۔