کراچی (جسارت نیوز)شہر قائد میں سرم موسم کی شدت بڑھتے ہی فلو، زکام، کھانسی اور سینے کے انفیکشن جبکہ بچوں میں خسرہ، نمونیہ کے مرض میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت بڑھتے ہی بچوں میں خسرہ، نمونیہ کے مرض میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ماہرین اطفال کے مطابق سرد موسم میں بچوں میں خسرہ کے وائرس تیزی سے جنم لے رہا ہے جبکہ اس موسم میں بچوں میں نمونیہ کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ماہرین طب کے مطابق سرد موسم میں اس وقت کراچی میں فلو، زکام، کھانسی، سینے کے انفیکشن کے امراض سمیت دیگر وائرس کی وجہ سے عوام کی اکثریت شدید متاثرہے۔