خُدا کی بستی میر گوٹ میں جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کے دفتر کا افتتاح

82
طارق مجتبیٰ خان جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کے دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں

کراچی(پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اقلیتی ونگ کے ذمہ درارن دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کمر باندھ لیں،حضرت عیسیٰ ؑنے ظلم کے خلاف جدوجہد کی اور انسانیت کو امن کی دعوت۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ خُدا کی بستی میر گوٹ میں جماعت اسلامی مینارٹی ونگ دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر سلیم رحمت، جنرل سیکرٹری انصر، نائب صدر سموئل، شہزاد یعقوب بھٹی، صدر پبلک ایڈ کمیٹی شاکر، جنرل سیکرٹری انور بھٹی اور بڑی تعداد میں اقلیتی ونگ کے کارکن موجود تھے۔ طارق مجتبیٰ نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑکا پیغام امن و سلامتی کا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی تعلیمات کے مطابق امن و سلامتی کو معاشرے میں عام کرنے کے لیے نیک اور صالح حکمران کاانتخاب کریں۔