عالمی تعلیمی ‘تحقیقی شراکت داری کوفروغ دینے کیلیے قدم اٹھایاہے‘جامعہ اردو

84
وی سی وفاقی اردو یونیورسٹی چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی (جسارت نیوز)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی نے عالمی تعلیمی اور تحقیقی شراکت داری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔چینی قو نصلیٹ میں ہونے والی ایک نتیجہ خیز میٹنگ میں چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے وفاقی اردو یونیورسٹی اور معروف چینی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں ڈاکٹر محمد عارف خان (اسسٹنٹ پروفیسر)، ڈاکٹر فیصل جاوید (ڈپٹی ڈائریکٹر ORIC) اور رحیم بخش بھی جامعہ اردو کے وفد میں شامل تھے۔ دو طرفہ تعاون میں فیکلٹی، طالب علم، اور عملے کے تبادلے کاعمل اور کانفرنسوں اور دو طرفہ ترقی میں ممکنہ مشترکہ منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ثقافتی اور علمی تفہیم کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک میں زبان کے شعبوں کو مضبوط بنانے کو ایک اہم اقدام کے طور پر اجاگر کیا گیا۔دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے چینی کونسل جنرل عزت مآب یانگ یونڈونگ نے مضبوط تعلیمی تعلقات استوار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے مزید کہا، ” چینی یونیورسٹیوں کے ساتھ یہ تعاون نہ صرف وفاقی اردو یونیورسٹی کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ مشترکہ عالمی چیلنجوں کو حل کرنے میں بھی کردار ادا کرے گا۔