نادرا میگا سینٹرزضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم

80

کراچی (جسارت نیوز) سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرزضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم کر دیے گئے، جس کا افتتاح آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ نئے پاسپورٹ آفس نادرا میگا سینٹر ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں قائم کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نادرا میگا سینٹرز ناظم آباد اور سائٹ میں ہی پاسپورٹ پراسیسنگ کائونٹرز بنائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹار چورنگی اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی (سائٹ) میں شہریوں کو 24گھنٹے پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے متبادل پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔گذشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پرنادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی سمیت پاکستان بھر کے 11 کے لگ بھگ نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کروائی جارہی ہے۔