کراچی( پ ر)غریب کی آواز آرگنائزیشن اور الوطن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس‘عوامی فلاحی کاموں کے لیے مشترکہ کوششوں پراتفاق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غریب کی آواز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے آفس میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں غریب کی آواز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر رانا محمد قربان ضلع کورنگی کی صدر عظمی اختر الوطن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گوہر خان آفریدی ودیگر عہدیدران و ممبران نے شرکت کی‘اجلاس میں دونوں فلاحی اداروں نے عوامی بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔