کراچی (جسارت نیوز) صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے بھٹو شہید کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیا،47 سال کی جدوجہد کے بعد بھٹو شہید کے وارثوں اور جیالوں کو انصاف ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نیکہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے محبوب ترین لیڈر تھے ،انہوں نے ایک آمر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور پھانسی کے پھندے پر چڑھ گئے ،بھٹو شہید نے آمر حکمراں کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا تھا ،ناصر شاہ نے کہاکہ بھٹو شہید نے ملک کوپہلا متفقہ آئین دیا ایٹمی قوت کا تحفہ دے کر ناقابل تسخیر بنایا ،انہوں نے عوام کو سیاسی شعور دے کر جمہوریت کو مضبوط کیا، صوبائی وزیرنے کہاکہ اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرکے تمام عالم اسلام کے سربرہان کو متحد کیا ،شہید بھٹو کی مقبولیت، قابلیت اور سیاسی شعور کی آج بھی دنیا معترف ہے۔