کشمیریوں کی جہد مسلسل کامیاب ہوکر رہے گی‘ زاہد اقبال

226
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا

کشمیریوں کی جہد مسلسل کامیاب ہوکر رہے گی‘ زاہد اقبال
کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جاری جہد مسلسل کامیاب ہوکر رہے گی۔
زاہد اقبال کا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی فوج نے ابتدا سے ہی وہاں آباد کشمیریوں کا مسلسل قتل عام کر رہی ہے تاکہ کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے لیکن ان کی یہ مذموم کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ نریندر مودی کی حکومت تلے مقبوضہ انتظامیہ کی جانب سے خصوصاً بچوں کو مخصوص بندوقوں سے بینائی سے محروم کرنے کے واقعات بدستور جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی دنیا کے نقشے پر ضرور سرخرو ہوگی۔
پیس فورم کے سربراہ زاہد اقبال ہاشمیکا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوج نے مظالم کا ہر ہربہ استعمال کیا مگر اس کے باوجود کشمیریوں کو اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکے، کشمیری مقبوضہ وادی کو آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کا اٹوٹ انگ سمجھتے ہیں۔ لہٰذا مذکورہ تناظر میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو چاہیے کہ عالمی قراردادوں کے مطابق دیرینہ مسئلہ حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار اداکرے۔
اس موقع پر کشمیری و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کے کشمیریوں نے برملا یہ ثابت کردیا ہے کہ درندہ صفت قابض بھارتی فوج نے حریت پسندوں کی جوانمردی اور عزم و حوصلے کو کبھی پست نہیں کر سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک میںرہائش رکھنے والے کشمیریوں نے ہر لمحے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے، ریلیاں مظاہرے اور ملین دستخطی مہم کو بڑی کامیابی سے چلائی ہے۔
جبکہ دوسری طرف تحریک آزادی کے لیے پاکستان کے عوام نے بھی ہرہر محاذ پر کشمیریوں کا ہر سطح پر بھرپور ساتھ دیا ہے ، شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھرے رہیں گے ۔