ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، امریکی پرچم سرنگوں رہے گا

220

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے وقت امریکی پرچم سرنگوں رہے گا،  جو 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری حلف برادری کی تقریب میں امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ صدر کی حلف برادری کے وقت پرچم سرنگو ہو، میں بھی یہ چاہتا ہوں کہ غم کے وقت پرچم سرنگو ہی رہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ عوام کو یہ بات پسند نہیں ہوگی کہ حلف برادری کے وقت پرچم لہرایا جائے، اسی لیے پورے 20 دن تک پر چم سرنگو رہے گا۔

واضح رہےکہ 29 دسمبر 2024 کو سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی وفات پر امریکی صدر جوبائیڈن نے روایت کے مطابق امریکی پرچم کو 30 روز تک سرنگوں رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے اور اسی دوران ٹرمپ کی تقریب حلف برداری بھی منعقد ہونی ہے۔