کرم امن معاہدے کے باوجود 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ نہ ہوسکا

152

پاراچنار :کرم امن معاہدے کے باوجود 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ نہیں ہو سکا، پاراچنار شاہراہ بدستور ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، معاہدے کے مطابق چیزوں کو بہتر کرتے ہوئے روڈ کلیئر ہوتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنے کے بعد قافلے کو روانہ کیا جائے گا، امن خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

خیال رہےکہ راستوں کی بندش، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف کرم پریس کلب پر دھرنا جاری ہے، شرکاء کا کہنا ہے کہ راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رہے گا۔