حکومت ہماری وجہ سے قائم ہے، جس دن حمایت ختم کی اس دن ہوا نکل جائےگی، پیپلز پارٹی

155
establishment of constitutional courts

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت ہماری وجہ سے قائم ہے، جس دن حمایت ختم کی اس دن ساری ہوا نکل جائےگی،بہتر ہے کہ حکومتی تمام معاملات سےآگاہ  کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے  پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے مسلم لیگ ن سے فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمیں اہمیت نہیں دے رہی ہے، یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ایک با ر اگر ہم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی تو کوئی حکومت قائم نہیں رہے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر بھی مسلم لیگ ن نے  سندھ  حکومتِ اور پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا۔

رہنما پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ ہم ن لیگ کی قیادت سے کئی بار مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلاکا مطالبہ کرچکے ہیں، لیکن ہماری بات کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے، وزیراعظم آئینی طور پر تین ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے پابند ہے۔