لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے قومی کرکٹر صائم ایوب کو علاج کیلیے لندن بھیجنے کا اعلان کرتےہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج کے سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ صائم ایوب کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ بھی طے کر لی گئی ہے، لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔
انہوں نےمزید کہاکہ ڈاکٹر ممریز نے صائم ابوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دیں ہیں، صائم ایوب زیردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ہیں، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے پہلےی روز انجرڈ ہو گئے تھے، فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کے دائیں پاؤں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔