اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بار بار موقف تبدیل کرکے مذاکراتی عمل کو کمزور کررہی ہے۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان نے کہاکہ وہ ہمیں ان اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد حاصل کرنے کا کہہ رہے ہیں، جن سے وہ اپنے دور میں بھی اپنی بات نہیں منواسکے تھے، پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرنے کے بجائے اپنا مؤقف تبدیل کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسد قیصر اپنے کیے گئے وعدے کو پورا کرتےنظر نہیں آرہےہیں، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوکر
حکومتی مذاکراتی ٹیم پر اعتماد کرے، ہم نیک نیت سے مزاکرات کو آگے بڑھانے کےلیے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریری مطالبات پیش کرنے کی یقین دہانی اس اعلامیے میں موجود ہے جس سے اب پیچھے ہٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مذاکرات اور عدالتی کارروائیاں دو الگ الگ چیزیں ہیں۔