اسلام آباد: حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہنا ہے کہاقوام متحدہ نے ہندوستان کی ہٹ دھرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، تاریخ کبھی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو معاف نہیں کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ اقوام متحدہ سے پوچھنا چاہتی ہوں ان وعدوں اور قراردادوں کا کیا بنا جو وعدے کشمیریوں سے حق خودارادیت کیلئے کئے گئے تھے ،کیا دنیا کا قانون اندھا، بہرہ اور گونگا ہو چکا ہے، کیا کشمیری صرف اس لیے پید ہوئے ہیں کہ ہم اپنے شہدا کو دفناتے رہیں ،کیا ہم جیلوں میں ہی پڑے رہیں؟
انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں نے خون کے آخری قطرے تک جہاد جاری رکھا، انشااللہ فتح ہمارا مقدر ہے ،افسوس دنیا دیکھتی رہی اور خاموش رہی اور کشمیری قربانی دیتے رہے ۔
مشعال ملک کاکہنا تھا کہ 1947ء سے لیکر اب تک اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک درجن سے زائد قراردیں ہیں، لیکن ان قراردادوں کا کوئی فائدہ نہیں ، اقوام متحدہ نے آج تک کسی مظلوم کی مدد نہیں کی ہے۔