کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے،مولانا فضل الرحمن

119
The government should accept our stand

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی )ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کامنفی رویہ رکاوٹ ہے، کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے عالمی دن پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ کشمیری مسلمان اس وقت بھارت کی طرف سے بدترین سفاکیت اور نسل کشی کا شکار ہیں، 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود  اقوام متحدہ کی جانب سے 1948کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔

مولاناکاکہنا تھا کہ  کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے ۔