کراچی: چیئرمین یو سی 12 نیو کراچی ٹاؤن و ناظم جماعت اسلامی علاقہ نارتھ کراچی الہدیٰ، عظیم انور کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں عوام کو پارکس اور نوجوانوں کو سپورٹس کمپلیکس کا تحفہ دیا ہے نارتھ کراچی کی وہ سڑکیں جو موئنجودڑو کا منظر پیش کر رہی تھی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نا اہلی کے باعث جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
عظیم انور نے کہاکہ عوام کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کرنے کے کام بھی محدود وسائل کے باوجود سیوریج کی کئی کئی فٹ لائنیں تبدیل کر کے وہاں کارپیٹنگ کا کام بھی مکمل کیا گیا۔
عظیم انور نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی لائنوں کی تبدیلی کے دوران نارتھ کراچی میں اکثر مقامات پر پانی اور سیوریج کی لائنوں کو ڈیمیج کر دیا تھا جس پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے تعاون سے بروقت تمام لائنوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
چیئرمین یو سی 12 نے کہا کہ اس وقت یو سی 12 کی کئی گلیوں میں پیور بلاکس اور سیوریج کی مین لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوئی گیس کی لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل ہوتے ہی انشاءاللہ وہاں بھی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے تعاون سے کارپیٹنگ کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا،محدود وسائل اور اپنے اختیار سے بڑھ کر عوام کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں