خلوص نیت سے مذاکرات کر رہے ہیں ، کامیابی کا انحصار پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہے ، احسن اقبال

147
IMF agreement

نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی اور خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، ان مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار مطالبات پر ہے جو پی ٹی آئی کی طرف سے سامنے آئیں گے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی ایسے مطالبات سامنے آئے جو حکومت پورے کر سکتی ہے تو ضرور پورے کرے گی لیکن جو عمران خان کی قید ہے وہ سیاسی بنیادوں پر نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف  عمران خان اس لیے قید میں ہیں کیونکہ وہ رسیدیں نہیں دکھا سکے، اگر وہ 50 ارب روپے چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوجائیں گے ، جو دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھاؤ جب ان کو کہا گیا تو ان کی تمام رسیدیں بوگس نکلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب اصلی رسیدیں دکھا دیں گے اور قانون کو مطمئن کردیں گے اور تسلی بخش جواب دے دیں گے کہ انہوں نے 190 ملین پا ئونڈ سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بجائے اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں کیوں جمع کروائے؟ تو وہ رہا ہوجائیں گے لیکن اگر وہ رسیدیں اصلی پیش نہ کر سکے اور جواب نہ دے سکے تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو قیدی ٹرائی کورٹ کے اندر ہیں ان کی آزادی کا راستہ صرف عدالتوں کے ذریعے ہے، جن کے کیسز ملڑی ٹرائل میں ہیں وہ ملڑی کورٹس میں ہیں ابھی کچھ قیدوں کی سزائیں آرمی چیف نے معاف کی ہیں وہ رہا ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پاکستان کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے اور سنگین جرائم کیے ہیں، اس کی معافی نہ تو امریکا اور نہ ہی برطانیہ دیتا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی جمہوریت کسی سیاسی کارکن کو یہ لائسنس نہیں دیتی کہ وہ اپنے ملک کے فوجی اڈوں پر حملہ کرے اور اسے سیاسی احتجاج کا رنگ دے کر اپنے لیے معافی مانگے۔