معیشت کی بہتری کیلیے صنعتیں لگائی جائیں، میاں زاہد

43
لاہور: اسمال ٹریڈرز اینڈ جنرل اسٹورز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین میاں زاہد استقبالیہ سے خطاب کر رہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) اسمال ٹریڈرز اینڈ جنرل اسٹورز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین میاں زاہد نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگائی جائیں، سرمایہ کاری فروغ دینے کے لیے تاجر برادری کو عزت اور سہولیات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انجمن تاجران فرنیچر مارکیٹ بندر روڈ کے مرکزی صدر مقصود احمد جٹ اور جنرل سیکرٹری مہر جمیل کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مہر محرم، مہر جمیل، اختر ورک، امتیاز نیازی، شاہد حسین، وحید بلوچ، خلیفہ ارشد قصوری، سلیم ٹھیکیدار، صفدر بھٹی، شاہد اعجاز پالش والے مہر شاہد فرید، خالد شان، رانا امجد، مہر آصف علی خان اور مارکیٹ کے دیگر تاجران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صفدر بھٹی اور مہر جمیل کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ میاں زاہد کا کہناتھا کہ ہمارا ملک بہت سے مسائل کا شکار ہے، معیشت زبوں حال، مہنگائی کا دور دورہ ہے۔ ملک کو مسائل سے نکالنے، ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان ہم سب کا ہے، اس لیے ہم سب نے مل کر اسے خوشحال بنانا ہے۔