ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ایڈیشنل سیشن جج 1 ٹنڈو آدم اور سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر ڈاکٹر سید فضل محمود شاہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعلقہ اسپتال کی جانب سے سب جیل کے قیدیوں کا طبی معائنہ کرنے کے لیے اپنی ٹیم بھیجی اور ڈاکٹر محبوب چانگ نے قیدیوں کا معائنہ کرنے کے بعد ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی ملک اور جیلر وسیم احمد چنا بمعہ عملہ موجود تھے، جیل میں موجود قیدیوں نے جیل میں انقلابی تبدیلوں کو بے حد سراہا اور جیل میں فراہم کی گئی سہولیات پر معزز جج، جیلر کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ جیلر وسیم چنہ نے چارج لینے کے بعد سماجی رہنماؤں سے رابطہ کرکے جیل کے مسائل سے آگاہ کیا۔