کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے اور بہو نے ماں کی جان لے لی

103

حیدر آباد( اسٹاف رپورٹر)بیٹے اور بہو نے کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر ماں پر تشدد کیا، جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے گجراتی پاڑے میں گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران بیٹے اور بہو کے تشدد سے ماں جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت کلثوم کے نام سے ہوئی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔خاتون کے بیٹے سجاد نے بتایا کہ جھگڑا بھابھی کو کچرا پھینکنے سے روکنے پر ہوا جس پر بڑے بھائی محمد علی
اور اس کی بیوی نے ماں کو دھکا دیا اور بہیمانہ تشدد کیا۔ بیٹے نے بتایا کہ بڑے بھائی اور بھابی نے پہلے بھی والدہ کو تشدد کانشانہ بنایا تھا۔بڑابھائی انتہائی سفاک اور ظالم ہے، چھوٹے بھائی اصغر کو گھر سے بیدخل کر دیاہے مجبوراًاپنی دوکان پر سوتا ہے اس ظالم شخص نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ظالم بھائی کے مظالم کے خلاف کئی جگہ درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی پولیس ملزم کی گرفتاری کیلےے چھاپے مار رہی ہے۔