کے پی کے حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی‘ عظمیٰ بخاری

54

لاہور( نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کی صوبے میں رٹ بالکل ختم ہوگئی ہے۔ کے پی حکومت کا فوکس صوبے پر کم جبکہ اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز پنجاب بیٹھی ہیں لیکن انکو پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتی۔کرم میں امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے۔علی امین کو دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔تحریک انصاف کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے۔ 12 سالوں میں کے پی کے عوام معیار زندگی کا گراف مزید نیچے گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان،دہشتگردی اور بیروز گاری بنیادی مسائل ہیں۔ تحریک انصاف نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاؤہ کچھ نہیں دیا۔