سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 رنز خسارے کے ساتھ 181 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، بیو ویبسٹر 57 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، سیم کونسٹس 23 ، مارنس لابوشین 2 ،ا سٹیون اسمتھ 33 ، تراوس ہیڈ 4 ، ایلیکس کیری 21 ، کپتان پیٹ کمنز 10 ، مچل اسٹارک ایک اور اسکاٹ بولانڈ 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج اور پراسدھ کرشنا نے تین ، تین جبکہ نتیش کمار ریڈی اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔