سماجی تنظیموں کا کردار معاشرتی فلاح و بہبود میں اہم ہے، شمع علی

255

کراچی(کامرس رپورٹر)سماجی تنظیموں کا کردار معاشرتی فلاح و بہبود میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے یہ بات سماجی تنظیم امہ عائشہ فاؤنڈیشن کی فائونڈر چیئر پرسن شمع علی نے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر آفس سیکریٹری اورچیئرمین سب دوست فائونڈیشن علی محمد صدیقی شجر دوست، امہ عائشہ علی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیںشمع علی نے کہاکہ سوشل آرگنائزیشنزایسے ادارے ہوتے ہیں جو مختلف سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں ان کا مقصد عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا، ناانصافیوں کو کم کرنا اور ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنا ہوتا ہے انہوںنے کہا کہ سماجی تنظیم امہ عائشہ فاؤنڈیشن کا قیام بھی تعلیم، صحت، ماحولیات، انسانی حقوق، اور غربت کے خاتمے جیسے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے کیا گیا ہے تا کہ وہ افرادجو سماجی یا اقتصادی طور پر پیچھے رہ گئے ہوںزندگی کے بہتر مواقع حاصل کر سکتے ہیںاس موقع پرسماجی تنظیم امہ عائشہ فاؤنڈیشن کے آفس سیکریٹری اورچیئرمین سب دوست فائونڈیشن علی محمد صدیقی شجر دوست نے سماجی تنظیم امہ عائشہ فاؤنڈیشن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سماجی تنظیمیںعوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہیںاور عوام کی آواز کو حکومتی سطح پر پہنچانے اور حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں مددگار بھی ثابت ہوتی ہے۔