کمشنر کراچی سید حسن نقوی کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں محمد معیزخان

103

کراچی (سماجی رپورٹر )ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کے وفد نے جنرل سیکریٹری محمد معیز خان کی قیادت میں کمشنر کراچی آفس میں ڈائریکٹر(پی ڈی اینڈ بی اے ) نسیم اے بھٹو سے خصوصی ملاقات کی اس ملاقات میں علاقائی مسائل، سڑکوں کی خستہ حالی، صفائی ستھرائی، اور عوامی بہبود کے دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی وفد میں فنانس سیکریٹری عفان عبدالجبار ، میڈیا کوآرڈینیٹر سید محمد کامران حسن ، قاضی رشیداحمدایڈووکیٹ عبدالمجید شیخ اورپروفیسر طارق بھٹو بھی شامل تھے جنرل سیکریٹری محمد معیز خان نے نسیم بھٹوکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمشنر کرا چی سید حسن نقوی کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیںجس کیلئے انہوں نے ایک بہترین ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لیے نہایت مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہے انہوں نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ حالیہ دنوں میں کمشنر کراچی کی ہدایات پر نسیم بھٹو کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیںجن میں ڈسٹرکٹ کورنگی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کو بہتر بنانا اور سڑکوں کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا شامل ہے ان اقدامات کی بدولت ان علاقوں میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے جس کا کریڈٹ کمشنر کراچی اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ملاقات کے دوران مختلف علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی جن میں ٹھیلے اور پتھارے مافیا کے خلاف اقدامات پر زور دیا گیا وفد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان ٹھیلوں کے ذریعے پیدا ہونے والا کچرا سیوریج سسٹم کی خرابی کا باعث بن رہا ہے ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور مستقل اقدامات کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیانوجوان نسل کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی حالیہ دنوں کی وجہ سے کمشنر کراچی بہت مصروف ہے لیکن بہت جلدی کراچی کے باقی اضلاع میں مہم کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیںوفد نے نشے کی لعنت سے متاثرہ نوجوانوں کے لیے ریہیبلیٹیشن سینٹرز کے قیام کی تجویز پیش کی تاکہ انہیں ایک بہتر اور صحت مند زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔