کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میںاہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے کا معاملہ ، عدالت نے جرم ثابت ہونے ملزم شوہر مہاراج آنند کو عمر قید کی سزا سنادی ۔عدالت کا ملزم کو مقتولہ کانتا کماری کے اہلخانہ کو پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پراسکیوشن نے ثابت کیا ہے کہ ملزم مہاراج آنند نے جان بوجھ کر اپنی اہلیہ کانتا کماری کو قتل کیا ہے ،میڈیکل بورڈ نے قرار دیا تھا کہ مقتولہ کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہونے کی تصدیق کی تھی ،مقتولہ کی آخری رسومات کے وقت دیکھا گیا تھا گلے پر ہاتھوں کے نشانات تھے،پولیس کے مطابق ملزم نے گلہ دبا کر اپنی اہلیہ کانتا کماری کو بغدادی کے علاقے میں واقع فلیٹ میں قتل کیا تھا ،ملزم نے ڈرامہ رچایا تھا کہ مقتولہ نے خودکشی کی ہے ،عدالتی حکم 7 جولائی 2021 کو مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی تھی ،ملزم کے خلاف مقتولہ کے بھائی راجیش نے بغدادی تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔