درخشاں پولیس نے گھریلو ملازمہ سمیت3ملزمان پکڑلیے

64

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) درخشاں پولیس کی بروقت کارروائی کر کے گھریلو ملازمہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کر لیا ۔مدعیہ مسماۃ رفعیہ انعام خواجہ کی رپورٹ کے مطابق ان کے گھر سے طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی اور پاکستانی روپے سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہوا۔ اس پر مقدمہ الزام نمبر 7/2025 جرم دفعہ 381/380/34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ گھریلو ملازمہ سے حکمت عملی کے تحت تفتیش کیا گیا، جس کی نشاندہی پر اس کے شوہر سمیت دو دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت مسماۃ سنا بی بی زوجہ محمد اسحاق، محمد اسحاق ولد محمد اعظم اور عرفان علی ولد محمد باقر کے ناموں سے ہوئی ۔