مجاہد کالونی کے مکینوں کاگھرخالی کرنے کی دھمکی سے ایک شخص چل بسا

87
محکمہ انسداد تجاوزات کے تحت مجاہد کالونی میںگھروںکومسمار کیاجارہاہے گھروںکوگرانے کے دوران ایک شخص دل کادورہ پڑنے سے چل بسا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے مجاہد کالونی کے رہائشیوں کو بے گھر ہونے کا اندیشہ ہے، جس کی وجہ سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔ناظم آباد نمبر 4 مجاہد لالونی کا رہائشی، جس کا نام ابھی سامنے نہیں آیا، دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔متوفی کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گذشتہ روز سرکاری اہلکاروں نے رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی دھمکی دی۔مقامی افراد میں بے چینی اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، جس کے باعث ان کی زندگیوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔