بھینس کالونی میں فائرنگ سے ہلاک اطہر مہر ڈکیت نکلا

77

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تھانہ سکھن میں 2 جنوری 2025 ء کو بھینس کالونی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا اطہر مہرخود ڈکیت نکلا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن میں فائرنگ سے 20 سالہ اطہر کی ہلاکت کیس میں پیش رفت میں انکشاف ہوا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا 20 سالہ اطہر مہر ڈکیت ہے۔پولیس نے بتا یا ہے کہ ہلاک ڈکیت کے ساتھی نے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ظاہر کیا تھا، ہلاک نوجوان کے پاس سے پستول برآمد ہوا ہے، ایم ایل او نے ہلاک ڈکیت کی جیب سے میگزین نکال کردیا جس سے 6 گولیاں برآمد ہوئیں۔تفتیشی حکام کے مطابق معاملہ مشکوک دیکھ کر ہلاک نوجوان کے ساتھی کو حراست میں لیا تو اس نے دوران تفتیش بتایا کہ ہم دونوں ڈکیت ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈکیت کے رشتے دار واقع کو ڈکیتی کے دوران قتل کا بتا رہے تھے تاہم ہلاک ڈاکو کے ساتھی نے بتایا کہ ہم ڈکیتی کی نیت سے نکلے تھے راہ گیر کو جیسے ہی روکا تو اس نے میرے کزن کو گولی مار دی۔ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اطہر کی پستول زمین پر گر گئی تھی۔