کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت میںایک اور شہری پولیس کی شارٹ ٹرم کیڈنپینگ کا شکار ،ایوی سی سی نے گرفتار پولیس اہلکاروں کو اے ٹی سی میں پیش کردیا۔شارٹ ٹرم کیڈنپنگ کی واردات میں 9 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے چارروزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اے وی سی سی سے تحقیقاتی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔