ٹریفک پولیس اہلکار کے جسمانی ریمانڈ میں 2دن کی توسیع

23

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/ سٹی کورٹ میں ٹریفک پولیس افسر کی گاڑی کی ٹکر سے سوزوکی ڈرائیور کی ہلاکت کا کیس ،عدالت نے ملزم شاہد ہنگورو کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی ۔جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزم شاہد ہنگورو کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم شاہد ہنگورو کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔ تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ ملزم کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کروانی ہے ،ملزم کے میڈیکل رپورٹ بھی تاحال نہیں آئی ہے ،مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزم کے خون کے نمونے دوبارہ لینے کی درخواست دائر کی گئی۔