عالمی سب میرین کیبل میں خرابی‘بینڈوتھ کو سسٹم میں شامل کردیاگیا

62

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ شدید متاثر ہے تاہم خرابی کے پیش نظر پی ٹی اے کی جانب سے عارضی بینڈ وتھ کو سسٹم میں شامل کر دیا گیاہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کیبل میں خرابی کے پیش نظر عارضی بینڈوتھ کا انتظام کرلیا گیا اور سسٹم میں شامل کرلیا گیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں ڈی گریڈیشن نہیں ہے، پی ٹی اے سب میرین کیبل کی بحالی کی نگرانی کررہا ہے۔ سب میرین کیبل اے اے ای ون میں 2 جنوری کو فالٹ سامنے آیا تھا۔