بھارتی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک

209

بھارتی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارت کے علاقہ گجرات میں ایک اور فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ کا جدید ہیلی کاپٹر دھرو گجرات کے علاقے پوربندر میں جہاں معمول کی تربیت جاری تھی کہ دوران تربیت جدیدی طرز کا حامل فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت عملے کے 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
انٹر نیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق منہدم ہونے والا یہ ہیلی کاپٹر بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ہال) نے ہی جدید طرز پر بنایاتھا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے پیشتر بھی اسی قسم کا ایک ہیلی کاپٹر جو پچھلے سال کے ماہ ستمبر میں بحیرہ عرب میں کریش لینڈنگ کی تھی۔
واضح رہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر2002ءسے بھارتی فوج میں مختلف امور کے لیے استعمال میں لایا جارہا ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق یہ فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث خطرناک حادثے کا شکار ہوا۔ ادھر دوسری طرف حادثے کی تحقیقات کا اغاز ہوگیا ہے۔