امریکا جاپان کو اینٹی ائر کرافٹ میزائل فروخت کرے گا

79

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا جاپان کو 3.64 ارب ڈالر مالیت کے اینٹی ایئرکرافٹ میزائل فروخت کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اے آئی ایم120 ڈی، اوراے آئی ایم120 سی8 ایڈوانسڈ میڈیم رینج ایئر ٹو ایئر میزائل اور متعلقہ فوجی سازوسامان جاپان کو فروخت کیے جائیں گے جن کی مجموعی مالیت 3.64 ارب ڈالر ہے۔ اس کا مقصد جاپان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔