اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو بری خبر سنا دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق کیبل خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے، جس سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 میں خرابی پیدا ہوئی ہے، متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، عارضی بینڈ وتھ کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔