کرپشن کیس:پرویز الہٰی فرد جرم کیلیے عدالت طلب

102

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو 7 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، تاہم عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوں گے، تو اس وقت فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کی جائے گی۔ اس سے قبل محمد خان بھٹی کی میڈیکل بنیادوں پر حاضری معافی منظور کی گئی تھی۔