کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 64 رنز بنائے اور اس کے 3کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کو ابھی 551 رنز کا بڑا خسارہ پورا کرنا باقی ہے۔
جنوبی افریقا کی اننگز
جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 615 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ ریان رکلٹن نے 259 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی اور وہ میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کائل ویرین نے 100، مارکو جینسن نے 62 اور کیشو مہاراج نے 40 رنز بنائے، جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم اور کیوینا مفاکا بغیر زیادہ اسکور کے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کھیل میں پاکستانی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 20 کے مجموعی اسکور پر 3اہم وکٹیں گر گئی تھیں۔ کپتان شان مسعود صرف 2، کامران غلام 12 اور سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پروٹیز کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 2 اور مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔