بھارتی ایٹمی پروگرام کے معمار آر چدمبرم کا انتقال

176

بھارت کے ایٹمی پروگرام کے معمار راجا گوپالا چدمبرم کا انتقال ہوگیا۔ وہ 88 سال کے تھے۔ چار دن قبل طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے پر اُنہیں ممبئی کے جسلوک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

آر چدمبرم کا شمار عصرِ حاضر نمایاں ترین طبعیات داںوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بھارت میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ار اُسے عشروں کی محنت کے نتیجے میں پروان چڑھایا۔

بھارت کے ایٹمی توانائی کے محکمے نے ایک بیان میں کہا کہ 1975 اور 1998 میں بھارت کے ایٹمی دھماکوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایٹمی توانائی کے شعبے میں کسی بھی دوسرے بھارتی سائنس دان سے بڑھ کر آر چدمبرم کی خدمات ہیں۔ آرم چدمبرم نے بھارت کے لیے ایٹمی سائنس دان تیار کرنے پر غیر معمولی توجہ دی اور اس حوالے سے خصوصی پروگرام اور کورسز ترتیب دیے اور بھارتی سائنس دانوں کی مغربی دنیا میں تربیت کے حوالے سے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔