بڑی کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافی کا بہیمانہ قتل

205

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نوجوان صحافی کو ایک بڑے سرکاری منصوبے میں غیر معمولی کرپشن بے نقاب کرنے کی پاداش میں قتل کردیا گیا۔ 28 سالہ مکیش چندریکر نے کچھ دن قبل ہی کرپشن بے نقاب کی تھی۔

مکیش چندریکر کی لاش 3 جنوری کو ایک بلڈنگ کنٹریکٹر کی سائٹ پر واٹر ٹینک میں پائی گئی۔ مکیش ایک مقامی ٹی وی چینل کے لیے کام کرتا تھا اور اُس نے چند روز قبل ہی بڑے سرکاری منصوبے میں کی جانے والی کرپشن کا پردہ چاک کیا تھا۔

مکیش چندریکر نے جس منصوبے میں کنٹریکٹر سریش چندریکر کی کرپشن بے نقاب کی تھی اُس کی مجموعی مالیت ایک ارب 20 کروڑ روپے (پاکستانی 4 ارب روپے) ہے۔