تحریک انصاف سے مذاکرات کا حامی نہیں ہوں: حنیف عباسی

196
I am not in favor of talks with pti

اسلام آباد: رہنمامسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سے مسائل کا سامنا کیا، میں نے 35سال سیاست کی ہے، ملک کی 76سالہ تاریخ میں وہ نہیں ہوا جو پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں کیا۔یہ بات انہو ں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جی ایچ کیو پرحملہ کیا گیا، شہدا کے مجسموں کو آگ لگائی گئی، اس لیے میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حامی نہیں ہوں ۔

رہنما ن لیگ کاکہنا تھا کہ کیا2017میں پٹرول،مہنگائی اورسرمایہ کاری نہیں تھی؟ 2017 میں ملک میں استحکام تھا، یہ کس چیز کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔