چین : سبزی منڈی میں لگنے والی آتش زدگی سے 8 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شمالی صوبے ہیبائی کی ایک سبزی مارکیٹ میں دن کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو صرف ایک گھنٹے بعد ہی بجھا دیا گیا ،یہ ایک روایتی سستی مارکیٹ ہے جہاں سپر مارکیٹس کے مقابلے میں زیادہ رش ہوتا ہے۔
حکام آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں، لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گوشت پکانے کے لیے رکھے گئے کوئلے اور گیس کی بوتلوں کی وجہ سے مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔