لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) غالب مارکیٹ کے علاقے میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار 14 سالہ بچہ 3 روز تک سروسز اسپتال میں موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ 14سالہ سنی پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے و الد کے بیان پر مقدمہ درج کرنے کے بعد مین مارکیٹ کے رہائشی عاطف اور جاوید کو گرفتار کیا
تھا، بچے کے نازک اعضا سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات تھے۔والد کے مطابق اس نے بچے کے چچا کے توسط سے اپنے 14 سالہ بیٹے سنی کو ساجد نامی شخص کے پاس 4 ماہ قبل 6 ہزار روپے ماہانہ پر ملازم رکھوایا تھا جو ان کے گھر پر کام کرتا تھا۔ جاں بحق بچے کے والد ریاض کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ بچے سے بدفعلی بھی کی گئی، اس کے نازک حصہ کو کاٹنے کی کوشش اور جسم پر سگریٹ کے نشانات بھی موجود ہیں۔