بلوچستان میں گزشتہ برس 56432 مقدمات کے فیصلے کیے گئے

25

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)سال 2024ء کے دوران عدالت عالیہ بلو چستان میں 6374 جبکہ ما تحت عدلیہ میں 56432 مقدمات کے فیصلے کئے گئے،اس وقت بلو چستان ہا ئی کورٹ میں 5272 جبکہ ماتحت عدلیہ میں 18685مقدمات زیر التواء ہیں۔عدالت عالیہ بلو چستان کے رجسٹرار کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2024ء کے شروع میں زیر التوا مقدما ت 4952تھے جبکہ سال 2024ء کے دوران 6694مقدمات دائر ہو ئے 31دسمبر 2024ء تک عدالت عالیہ نے 6374مقدمات کے فیصلے کئے جبکہ 5272 مقدمات زیر التوا ہیں ۔ اسی طرح سال 2024ء کے شروع میں ما تحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات 17818تھے سال 2024ء کے دوراسن ماتحت عدلیہ میں مزید 57299مقدمات دائر ہو ئے جبکہ سال 2024ء کے دوران 56432مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اور اس وقت ما تحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 18685ہیں ۔