سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں شیخ کمیونٹی ایسوسی ایشن ضلع سکھر کی جانب سے یتیم نادار اور محنت کش طبقے کی بچیوں کے لیے اجتماعی 23 شادیوں کا انعقاد کیا گیا محنت کش والدین جو اپنی بچیوں کی شادیاں کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شیخ کمیونٹی کے عہدیداروں نے مخیر حضرات، دوستوں اور برادری کے تعاون سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔