جیکب آباد ،ڈی سی آفس کے بجٹ سے 40 لاکھ روپے کاصفایا

45

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد ڈی سی آفیس کی بجٹ سے نئے سال کے آغاز میں 40لاکھ کا صفایا،15لاکھ کرائے کی گاڑیوں ،13لاکھ ٹرانسپورٹ،15لاکھ آفیس بلڈنگ،پانچ لاکھ غیر متوقع خرچ اور 12لاکھ سے زائد غیر متوقع خرچ دکھایا گیا۔ جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر دفتر کی بجٹ سے نئے سال کے آغاز میں ہی 40لاکھ سے زائد کا صفایہ کردیا گیا ہے جنوری کے دو دنوںمیں کرائے کی گاڑیوں پر 15لا کھ 47 ہزار ،ٹرانسپورٹ 13لاکھ ،آفیس بلٖڈنگز پر 15 لاکھ 64 ہزار،غیرمتوقع خرچ پانچ لاکھ،متفرقہ خرچ 12لاکھ 69 ہزار دکھایا گیا ہے جبکہ سروس دینے والے کو 64ہزار کی ادائیگی کی گئی ،یونیفارم پر98 ہزار، چھپائی 74 ہزار اور اسٹیشنری کے نام پر 49ہزار بجٹ سے نکالے گئے بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی آفیس میں مقرر دو ملازمین وینڈر کے ساتھ حصے دار ہیں اور فتر کی بجٹ کا مل کر مرضی سے صفایہ کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیںاس سلسلے میںڈی سی جیکب آباد نواب سمیر لغاری سے ربطے کرنے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔