جیکب آباد ،عام انسان تحریک کاارسا ایکٹ کیخلاف احتجاج

13

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں عام انسان تحریک کا دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف احتجاج۔ جیکب آباد عام انسان تحریک کی جانب سے کراچی میں سندھیوں کے قتل عام اور فیکٹریوں سے بیدخل کرنے اوردریا سندھ سے 6 کینال نکالنے کیخلاف مرکزی رہنما سید علی شاہ،عابد سندھی،ضلع صدر الطاف میرانی بلال لغاری مجیب کھوسو، ندیم جویو ،عاشق لاشاری سید ناصر شاہ، محبوب کھوسو، عثمان جویو ،شہباز سومرو،دیدار اور دیگر کی رہنمائی میں ریلی نکالی کر دھرنادیا گیا۔ رہنمائوں نے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی دھرنے سے خطاب کرتے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں افغانی باشندوں نے سندہی نوجوان کو بیدردی سے قتل کیاپولیس نے قاتلوں کے بجائے ورثہ پر تشدت کیا جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ سے 6کینال نکال کر سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازشش کی جارہی ہے دریائے سندھ سے اگر کینال نکالی گئی تو سندھ کے لوگ بوند بوند پانی کے لئے ترسیںگے ۔