پڈعیدن ،سردی کی شدید لپیٹ میں شہری زندگی متاثر

113

پڈعیدن( نمائندہ جسارت) پڈعیدن سمیت گردنواح میں سردی شدید لہر جاری،درجہ حرارت 8،ہوا میں نمی کا تناسب 86فیصد، نگاہ 50 میٹر،آئندہ ہفتے سے ہلکی بارش کا امکان موجود، معمولات زندگی متاثر،گیس غائب،ٹرینیں تاخیر کا شکار، لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن سمیت گردونواح میں سردی کی شدید لہر جاری جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سردی بڑھتے ہی سوئی گیس غائب ہو گئی چولھے ٹھنڈے پڑ گئے سردی اور دھند بڑھنے سے ہائی وے پر ٹریفک معمول سے کم ہو گئی ہے جبکہ ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محمکہ موسمیات پڈعیدن ائرپورٹ آفس کے مطابق جعمہ کے روز درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد رہا اور حدنگاہ پچاس میٹر تک رہ گئی ہے،سردی بڑھنے سے لوگوں کی بڑی تعداد نزلہ زکام بخار اور الرجی کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہے جبکہ آئندہ ہفتہ سے سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان مجود ہے جس سے مزید سردی بڑھنے کا امکان موجود ہے۔